31 May 2025
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس نے اغوا کے مقدمے کا ملزم آصف کو گرفتار کرنے کیلئے ناکہ بندی کی لیکن ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق آصف کو زخمی حالت میں موقع سے گرفتار کیا گیا اور طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لے جایا جا رہا تھا مگر راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، مزید کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
