اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کی عید پر پولیس کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

31 May 2025
31 May 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عید الاضحٰی پر پولیس کو لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں امن و امان سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ دشمن عید الاضحٰی پر امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، پولیس ہائی الرٹ رہے، سرحدی و دریائی چوکیوں، داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اہلکار چوکس رہیں، مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دیں۔

آئی جی پنجاب نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحٰی پر کالعدم اور غیررجسٹرڈ شدہ تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اور چندہ ہرگز اکٹھا نہ کرنے دیں، عید الاضحٰی پر لاء اینڈ آرڈر، سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے انسدادی اقدامات یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کرتے ہوئے کہ پرانی دشمنیوں کے کیسز میں فریقین سے شورٹی بانڈز لیں، ایلیٹ اور کیو آر ایف ٹیمیں حساس مقامات پر تعینات کی جائیں۔

 آئی جی پنجاب نے 'کی پرفارمنس انڈیکیٹرز' کے تحت تمام افسران کو متعلقہ تفصیلات فوری بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں، سمارٹ آئی، ہوٹل آئی، ٹریول آئی، ڈیٹا بیسڈ ای پولیس پوسٹ گیجٹس کے ذریعے اشتہاری مجرموں کا ڈیٹا چیک کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے