(لاہور نیوز) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین کی ملاقات ہوئی جس میں تعلیم، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان برادر اسلامی ممالک جن میں تاریخ، مذہب ثقافت سمیت کئی قدریں مشترک ہیں، پاکستانی عوام بنگلہ دیشی بہن بھائیوں سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، امید ہے موجودہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں نئی تاریخ رقم ہو گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کڈنی لیور ٹراسپلانٹ کے کامیاب آپریشن ہو رہے ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبے میں عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی سٹوڈنٹس پاکستان میں میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، دونوں ممالک کا سکالرشپ پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے لیے بنگلہ دیش اور پاکستان کی جامعات میں اعلی تعلیم کے دروازے کھولنے کا اقدام خوش آئند ہے، پنجاب حکومت بھی بنگلہ دیشی طلبا کو سکالرشپس دینے پر غور کر سکتی ہے۔
