اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خواتین کے وراثتی حقوق کا نفاذ بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے خواتین کو وراثتی جائیداد دلوانے کو ہر صورت لازم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔

خواتین کے وراثتی حقوق کا نفاذ بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، رکن اسمبلی اسما احتشام الحق  نے "خواتین کے وراثتی حقوق کا نفاذ بل 2025" ایوان میں پیش کر دیا، جس کے تحت خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم کرنا قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

بل کے متن کے مطابق کسی بھی خاتون کو شریعت کے مطابق وراثتی جائیداد سے محروم نہیں کیا جا سکتا، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت کو محتسب مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جہاں متاثرہ خواتین اپنی شکایات درج کروا سکیں گی۔

محتسب کو بل کے تحت نہ صرف زمینوں کا ریکارڈ درست کرنے کا اختیار حاصل ہو گا بلکہ وہ قانونی کارروائی (استغاثہ) بھی کر سکے گا اور ضرورت پڑنے پر ثالثی کا کردار بھی ادا کرے گا۔

 بل میں سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں، کسی خاتون کا وراثتی حق تلف کرنے پر تین سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اگر یہی جرم دوبارہ کیا جائے تو سزا پانچ سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانہ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے