اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

12 سالہ بچی کو سرعام ہراساں کرنیوالا اوباش حوالات میں بند

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) 12 سالہ بچی کو سرعام ہراساں کرنے اور نازیبا اشارے کرنے والے اوباش کو پولیس نے دھر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں 12 سالہ بچی کو راستے میں ہراساں کرنے والے اوباش ملزم طیب کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ بچی قریبی دکان سے سودا خرید کر گھر واپس جا رہی تھی۔ اسی دوران گاڑی پر سوار ملزم نے اسے راستے میں روکا، گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور نازیبا اشارے کیے۔ بچی کے والد محمد عارف کی مدعیت میں فوری طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ کی خصوصی ہدایت پر ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس کی قیادت سب انسپکٹر جمشید نے کی۔ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ایس پی قاضی علی رضا نے پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے