اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موبائل چوری کا الزام لگا کر شہری کواغوا کرکے تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) شہری پر موبائل چوری کرنے کا الزام لگا کر اغوا اور تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

اقبال ٹاؤن پولیس نے قانون ہاتھ میں لے کر شہری کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم اشفاق کھوکھر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

ملزم اشفاق کھوکھر نے شہری نوید پر موبائل فون چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے اُسے زبردستی اٹھا کراپنی حویلی میں بند کر دیا، جہاں اس نے نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے شدید تشدد کیا۔ متاثرہ شہری نے رہائی کے بعد پولیس کو درخواست دی، جس پر فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔

ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور ان کی ٹیم نے ملزم اشفاق کھوکھر کو گرفتار کرکے اسے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے پولیس ٹیم کو کامیاب اور بروقت کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے