اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ورلڈ بینک کیساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومتِ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ اپنی مضبوط، مؤثر اور دیرینہ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات کے دوران ناجے بن حسین کی 2020 سے پاکستان میں نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی و ترقیاتی شعبوں میں پنجاب کی قابلِ قدر معاونت کر رہا ہے، پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبے جاری ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن، ریزیلینٹ اِنکلیوسو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن اور ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروگرام صوبہ بھر میں کامیابی سے جاری ہے، دیہات میں صاف پانی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کیلئے حکومت کی انتھک کوششیں جاری ہیں، ورلڈ بینک سے اشتراک کار کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے