اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کو ترجیحات میں اولین درجہ دیتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

29 May 2025
29 May 2025

لاہور (محمد اشفاق) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دیتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی کے وفد نے لاہور میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا دورہ کیا، پراسیکیوٹر جنرل پنجب سید فرہاد علی شاہ سے ملاقات کی، وفد میں یورپی یونین کی نمائندہ محترمہ ویلری خان اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد ارشد علی فاروقی بھی شامل تھے۔

ملاقات میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق مختلف موضوعات زیر بحث آئے، خصوصاً ان چیلنجز پر گفتگو کی گئی جو انصاف کی فراہمی کے دوران بچوں کو درپیش آتے ہیں، وفد نے پاکستان میں پراسیکیوشن نظام میں اصلاحات، بچوں کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام اور پراسیکیوٹرز کی تربیت جیسے اقدامات کو سراہا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ انصاف کی فراہمی صرف قانونی ضرورت نہیں بلکہ ایک قومی، اخلاقی اور اسلامی فریضہ بھی ہے، پاکستان میں حالیہ برسوں میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئی مؤثر اقدامات کئے گئے، چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کا قیام، جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 پر عملدرآمد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہیں۔

وفد کو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد ارشد علی فاروقی  نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ جون 2025 کے پہلے ہفتے میں سپین روانہ ہوں گے جہاں وہ بچوں کے ساتھ انصاف سے متعلق پانچویں عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے قانونی ماہرین، پالیسی ساز اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ادارے شرکت کر رہے ہیں تاکہ ایک ایسا عالمی مکالمہ تشکیل دیا جا سکے جس سے بچوں کیلئے ایک محفوظ، مؤثر اور منصفانہ نظامِ انصاف کی تشکیل میں مدد ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے