اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیکر قومی اسمبلی نے بھسین گاؤں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا

28 May 2025
28 May 2025

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھسین گاؤں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ بھی موجود  تھے، سلمان اکرم بٹ اور بشارت علی سمیت دیگر علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق  نے کہا  کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکر گزار ہوں، مریم نواز  نے کہا تھا کوئی گلی اور سیوریج کا مسئلہ نہیں رہے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے یوم تکبیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مودی نے حملے کے دوران نیلم جہلم کو نشانہ بنایا، افواج پاکستان نے حملے کا بھرپور جواب دیا، افواج پاکستان اور حکومت کی وجہ سے قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لڑائی نہیں چاہتا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان نے فالز آپریشن کی شفاف تحقیقات کا کہا لیکن بھارت رضا مند نہیں ہوا کیونکہ یہ ایک ناکام سازش تھی۔

پاکستان نے بھارت کو شکست دی، 28 مئی کو نواز شریف نے دھماکہ نہ کیا ہوتا تو شاہد ہم لڑائی نہ جیت پاتے، دو ملک ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو حل کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے