28 May 2025
(لاہور نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت ابتدا ہی سے اپنی معاشی ساکھ قائم کرنے میں کامیاب رہی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور معاشی ٹیم کے کپتان وزیرخزانہ محمد اورنگزیب جس طرح ہمیں معاشی مشکلات سے نکال رہے ہیں وہ ایک معجزے سے کم نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ کے محاذ سے لیکر معاشی محاذ پر کامیابیاں ہماری تاریخ کے ایک سنہری دور کے آغاز کی نوید ہے، اس میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ذاتی ساکھ کا کلیدی کردار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے جس طرح مشکل حالات اور منفی پریشر کے باوجود پاکستان کو سپورٹ کیا اس کی وجہ سے ہم آج بحران سے نکل چکے ہیں۔
