اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے: مریم نواز شریف

28 May 2025
28 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد، 27سال گزر گئے مگرآج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا، دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

مریم نوازنے کہا کہ  پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا،10مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998ء کو رکھی گئی، 28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم آج بھی مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی ممنون ہے، دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا،مسلم لیگ ن کی حکومت تھی، ایٹمی دھماکے پرامن اورمحفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے