27 May 2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کا صوبے بھر میں پتنگ سازی، پتنگ فروشی،پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 3246 مقدمات درج کئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر لاہور ریجن میں 988، شیخوپورہ ریجن میں 715 مقدمات درج ہوئے، گوجرانوالہ ریجن میں 590، گجرات ریجن میں 125 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے سیکڑوں پتنگیں اور درجنوں چرخیاں بھی برآمد ہوئیں۔
اسی طرح راولپنڈی ریجن 374، سرگودھا ریجن میں 99 مقدمات درج کئے گئے، فیصل آباد ریجن 98، ملتان ریجن میں 109 مقدمات درج ہوئے، ساہیوال ریجن 74، ڈیرہ غازی خان ریجن میں 56 اور بہاولپور ریجن میں 4 کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 18مقدمات درج ہوئے۔
