اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بجٹ کا مشاورتی اجلاس

27 May 2025
27 May 2025

(لاہور نیوز) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی گئی، سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت 9اہم محکموں کے سیکرٹری شریک ہوئے، سیکرٹری صحت، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، ایگریکلچر  نے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی جبکہ ٹرانسپورٹ اور سی اینڈ ڈبلیو  کی جانب سے بھی ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پنجاب کے تمام محکموں کی جانب سے 2 ہزار ارب کے ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے اور بتایا گیا کہ پنجاب کے پاس 1100سے 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ فریم ہے، محکموں کی سفارشات و ترقیاتی سکیموں کو کٹ لگا کر ہزار سے 1100 ارب تک لایا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 724 ارب روپے ایک سال میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے اختتام پر 900 ارب کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے