26 May 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور کے علاقہ سبزہ زار جمیل ٹاؤن پہنچ گئیں اور شوگر کے مرض میں مبتلا بچوں کو انسولین کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شوگر میں مبتلا بچی زینب شہزادی اور زین شہزاد کی رہائش گاہ پہنچیں اور شوگر کے مرض میں مبتلا دونوں بچوں کو انسولین لگوائی۔
مریم نواز شریف وسیع عدنان کی رہائش گاہ پر بھی گئیں اور اپنی نگرانی میں اسے انسولین لگوائی، زین شہزاد 14 سال، زینب شہزادی 12 سال اور وسیع عدنان کی عمر 5 برس ہے، تینوں بچے شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
