(لاہور نیوز) برائلر گوشت سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور ہو گیا، مارکیٹ میں برائلر گوشت 640 ، صافی گوشت 750 روپے کلو تک بکنے لگا۔
مارکیٹ میں زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 397 روپے ، پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر ہے، فارمز کی جانب سے زندہ کا سپلائی ریٹ 440 روپے وصول کیا جانے لگا، انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بدستور متاثر ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے مقرر، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ادھر سبزیوں اور پھلوں کے منہ مانگے دام لئے جانے لگے، مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں، ادرک 850 ، لیموں 750 ، لہسن 450 ، پیاز 50 روپے کلو بکنے لگا، اروی 250 ، ٹینڈے 160 ، بینگن اور کریلے 100 ،آلو 80 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔
پھلوں میں سیب 550 ، فالسہ 450 ، آم 400 ، خوبانی 350 اور آڑو 260 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
