26 May 2025
(لاہور نیوز) پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے گروتھ بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان بزنس فورم کے مطابق آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسز سے اجتناب کیا جائے، انڈسٹری کو کارپوریٹ ٹیکس میں ریلیف دیا جائے، بجٹ میں مزید ٹیکسز لگائے گئے تو معاشی سلو ڈاؤن کا خطرہ ہو گا، بجٹ میں اہداف پورا کرنے کے بجائے معاشی بحالی پر توجہ دی جائے۔
بزنس فورم کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں بجلی پر مزید ٹیکسز لگائے جانے کا بھی امکان ہے، ایسا کوئی بھی اقدام کاروباری سرگرمیوں کو مزید جکڑے گا۔
