25 May 2025
(لاہور نیوز) تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں 15 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے سوتیلے سفاک باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اختر گھر کے اندر اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران لڑکی والدہ گھر آ گئی، متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر تھانہ ڈیفنس سی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم اختر کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملزم نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی تھی، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔
اسی پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے سفاک ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
