پنجاب گورنمنٹ
مریم نواز کا آندھی ، بارش کے سبب قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پررنج وغم کا اظہار
25 May 2025
25 May 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی وتعزیت اور زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔
