اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلا دیش کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں

25 May 2025
25 May 2025

(لاہور نیوز) بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے باؤلنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کر دیئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ منیجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے باؤلنگ کوچ اور محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم تجزیہ کار کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ ڈاکٹر علی مصطفیٰ ٹیم اینالسٹ، ارتضیٰ کمیل سکیورٹی منیجر اور سید نعیم احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔

کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے، تاہم اسوقت تک عارضی طور پر بنگلادیش کیخلاف سیریز میں حنیف ملک اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے