اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو انعام سے نواز دیا

24 May 2025
24 May 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5،5 لاکھ روپے کے انعامی چیک دے دیئے۔

مریم نواز سے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات ہوئی اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5، 5 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔

ملاقات کے دوران ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لندن میراتھن کا گولڈ میڈل پیش کیا اور مونا خان کی درخواست پر وزیراعلی ٰ پنجاب نے ٹی شرٹ پر دستخط کئے، مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے، ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لیکر ریکارڈ قائم کیا، ایتھلیٹس اور کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پنک گیمز کی انعامی رقم کو 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کی طرف لے کر آنا ہے، حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے