اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مارخور نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کے گھر میں گھس کرجواب دیا: مریم نواز

24 May 2025
24 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارخور نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کے گھر میں گھس کر جواب دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم فخر سے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا دوسرا عالمی دن منا رہے ہیں،مارخور ہماری سکیورٹی ایجنسی آئی ایس آئی کا نشان بھی ہے، مارخور نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کے گھر میں گھس کرجواب دیا۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ مارخور کے نشان والی ایجنسی آئی ایس آئی کا شمار دنیا کی بہترین سکیورٹی ایجنسیوں میں ہوتا ہے،اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد مارخور اورجنگلی حیات کا تحفظ ہے، مارخور پاکستان میں چترال، گلگت بلتستان، کوہستان اور ہنزہ کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مار خور کو ایک عظیم الشان جانور تصور کیا جاتا ہے جو پاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے، مارخور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے مارخور کے اس عالمی دن پر عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں، ہم سب عہد کرتے ہیں کہ نہ صرف مارخور بلکہ ان تمام انواع کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے