اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: عطا اللہ تارڑ

23 May 2025
23 May 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت بڑی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

خضدار میں سکول بس حملہ میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کے بعد عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں نے ایک بار پھر قربانی دی، والدین اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنےکے لیے تیار ہیں، ان کےحوصلے اور عزم کو سراہتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے  کہا کہ کلبھوشن کا پکڑا جانا ثبوت ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کے لیے فیس سیونگ ہے، پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ایسے قوانین بنائے جائیں کہ دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بچ نہ سکیں۔

عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی بن رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں،ادارے مل کر بلوچستان میں امن قائم کریں گے، قوم متحد ہے، دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی پراکسیز کےذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا عزم ہے کہ بلوچستان امن کا گہوارہ بنے، دہشت گردوں کا پورے عزم کے ساتھ قلع قمع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہا ہے، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے