اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کے متعدد ایس ڈی اوز کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) لیسکو کے متعدد ایس ڈی اوز کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

 

وزیر اعظم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ڈی اوز کو معطل کیا گیا تھا، معطلی کے بعد نو افسروں کو اب نوکری سے ہی فارغ کر دیا گیا ہے، مذکورہ ایس ڈی اوز کو سابق لیسکو چیف شاہد حیدر  نے نوکری پر بحال کیا تھا، افسروں و ملازمین کو فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔

ایکسیئن ایس اینڈ آئی ندیم اختر، ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن سراج اور ایس ڈی او راوی ریان محبوب عالم کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، اسی طرح ایس ڈی او صوفیہ آباد حبیب اللہ بلوچ اور ایس ڈی او بیگم کوٹ احسان فاروقی اور ایس ڈی او بھاٹی گیٹ سب ڈویژن وقار احمد کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے جبکہ ایل ایس عثمان غنی کا کیس لیبر کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے