اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین، شاہدرہ پولیس نے مرکزی قاتل کو دھر لیا

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی سٹی بلال احمد کی نگرانی اور ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس کی قیادت میں عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم شعیب نے چند روز قبل دیرینہ رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد سے ملزم مفرور تھا، تاہم پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا، ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ایس پی سٹی نے قتل جیسے سنگین مقدمے میں پیش رفت پر ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے