اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان

17 May 2025
17 May 2025

(لاہورنیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف، وزیراعظم سے اپیل ہے جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان دفاع پاکستان اور غزہ یکجہتی مارچ کیا گیا، مارچ میں ہزاروں افراد اور خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہوئی تو دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کیا ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ یکجہتی کو برقرار رکھنے کے اقدامات کرے ۔

انہوں نے کہا  کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت سے پاکستان کو بے پناہ نقصان ہوا، بھارت نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستان پر حملہ کیا، انڈیا کا غرور، تکبر ڈھیر ہوگیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری بہادرافواج نے فرانس کے رافیل طیارے اور اسرائیلی ڈرونز کو گرادیا گیا، پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، جب افواج صہیونیوں اور اسلام مخالف قوتوں کا مقابلہ کرتی تو قوم متحد ہوجاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ جہاد کے تصور پر قوم کو اکٹھا کریں، اب قوم میں یقین اور امید پیدا ہوگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے