17 May 2025
(ویب ڈیسک) سرکاری افسران کیلئے کرپشن کا دروازہ بند، اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنا ہوں گی۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سول سرونٹ اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، ذرائع کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ کی شق 15 کے بعد شق نمبر 15 اے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیرکفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں گے، سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، اس اقدام کا مقصد بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔
