اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب پولیس کے 43 ایتھلیٹس میں کیش انعامات، تعریفی اسناد تقسیم کی منظوری

17 May 2025
17 May 2025

(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب نے پولیس ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی پر 43 پولیس ایتھلیٹس کیلئے 22 لاکھ 15 ہزار کیش انعامات، تعریفی اسناد کی منظوری دیدی۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کی منظوری دی، انعامات حاصل کرنیوالوں میں ایتھلیٹس، کوچز اور مینیجرز کھلاڑی شامل ہیں۔

رواں سال پولیس ایتھلیٹس  نے مختلف نیشنل سپورٹس ایونٹس میں 18میڈلز حاصل کئے، میڈلز جیتنے والوں میں 4 خواتین پولیس ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

پولیس ایتھلیٹس  نے 3 گولڈ، 4 سلور، 11 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے، پولیس کھلاڑیوں  نے باڈی بلڈنگ، گالف ٹورنامنٹ میں میڈلز جیتے، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، جوڈو، رسہ کشی میں بھی میڈلز جیتے۔

آئی جی پنجاب  کا کہنا ہے کہ  پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و صوبائی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، قومی کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے