
16 May 2025
(لاہورنیوز) ماہ اپریل 2025 میں پاکستان کو 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی خالص غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا، اپریل 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 447 فیصد اضافے سے 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے 10 ماہ میں خالص بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 3 فیصد کمی سے 1 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا، مالی سال 2024 کے 10 ماہ میں خالص بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملک سے باہر جانے والی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 68 فیصد کمی سے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔