
14 May 2025
(ویب ڈیسک) شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے ڈولفن سکواڈ ہائی الرٹ ہے۔
ڈولفن سکواڈ کے ترجمان کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیوں میں 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں "سٹاپ اینڈ سرچ" حکمتِ عملی کے تحت کی گئیں جن میں 21 پستول اور 5 رائفلیں برآمد کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا جن میں فیاض، مدثر، علی اور دیگر شامل ہیں۔
گرفتار افراد کو تھانہ نواب ٹاؤن، کاہنہ، مناواں سمیت دیگر تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔