
14 May 2025
(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقے میں سالوں نے معمولی تلخ کلامی پر بہنوئی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، مقتول کی شناخت منیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد زخمی منیر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا گھریلو تنازع اور معمولی جھگڑے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔