اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جیلوں میں قیدیوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

13 May 2025
13 May 2025

(ویب ڈیسک) جیلوں میں قیدیوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔

جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کا ہمہ وقت انتظام کیا جائے، اسیران کو سایہ دار جگہ پر رہنے کی ترغیب دی جائے، ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے، ہیٹ سٹروک روم میں آئس باکس اور آئس مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہئے، کچن کو ہوا دار بنانے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ایگزاسٹ فین لگائے جائیں اور پہلے سے درست حالت میں فعال رکھے جائیں، قیدیوں کیلئے مناسب مقدار میں جان بچانے والی ادویات و طبی آلات جیل ہسپتال میں موجود رکھیں، دھوپ میں دوران مشقت اسیران کو چھتری، ٹوپی پہنائی جائے، اسیران جیل فارم اور بیرونی پنجہ جات میں صبح 7 تا 10 بجے مشقت کریں گے، اسیران کو صبح 10 بجے سے شام 04 بجے تک ریسٹ دی جائے۔

آئی جی جیل کے حکم پر جیل خانہ جات کے ٹیکنیکل ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے