13 May 2025
(لاہور نیوز) عیدالاضحٰی کی مناسبت سے شہر میں 5 عارضی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق عارضی منڈیاں لاہور کیٹل مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لگائی جائیں گی، ضلعی انتظامیہ نے عارضی منڈیاں قائم کرنے کیلئے جگہ کا تعین کر لیا۔
واہگہ ، نشتر، راوی ، کینٹ اور رائیونڈ میں عارضی منڈیاں لگائی جائیں گی، واہگہ میں سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ چھبیل منڈی قائم کی جائے گی، نشتر میں ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا ڈیفنس روڈ منڈی قائم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ راوی میں موضع نین سکھ نزد سگیاں پل منڈی قائم کی جائے گی، کینٹ میں برکی روڈ نزد پیراگون سٹی منڈی قائم کی جائے گی۔
