
13 May 2025
(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے سے 70 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرین ایکڑ کا رہائشی گزشتہ شب گھر سے مارکیٹ کے لئے نکلا تھا، رات گئے خالی پلاٹ میں گاڑی سے لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے شواہد جمع کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی، واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول کی موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔