
13 May 2025
(ویب ڈیسک) پولیس میں فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والوں کو آئی جی پنجاب ے' بڑا ریلیف دے دیا، ریٹائرڈ ومتوفی اہلکار یا افسر اور شہید کے بچوں کو بھرتی کے دوران اضافی نمبرز دیےجائیں گے۔
ریٹائرڈ و متوفی کےایک بیٹے یا بیٹی ،ایک پوتے یا پوتی کو اب 3 کی بجائے5 نمبرز دیے جائیں گے۔ مراسلہ کے مطابق شہید کے بچوں کو فیملی کلیم کے دوران بھرتی میں 10 نمبرزاضافی دیے جائیں گے، دوران ڈیوٹی معذور ہونے والے ملازمین کےبچوں کو 7 نمبرزاضافی دیے جائیں گے۔
فیملی کلیم میں بھرتی میں اضافی نمبرز تحریری امتحان ،انٹرویو پاس کرنے کے بعد دیےجائیں گے، اضافی نمبرز صرف ایک بیٹے یا بیٹی اور پوتے یا پوتی کے لئے ہوں گے ۔
آئی جی پنجاب نے فیملی کلیم پر بھرتی کیلئے اضافی نمبرز کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔