13 May 2025
(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں سابق کسٹم آفیسر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق 36 سالہ عثمان ارشد نےعائشہ حسن نامی لڑکی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، عثمان ارشد نے عائشہ کو چار گولیاں ماریں پھر خود کو گولی مار لی، عثمان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عائشہ حسن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عائشہ کی حالت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتہائی تشویشناک ہے ،پولیس نے جائے وقوعہ سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد کر لیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور عثمان ارشد کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعہ کی وجوہات اور محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔
