اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنگنا تمہیں پاکستانی فوج کا جواب کیسا لگا؟ مزہ آیا: مشی خان کا بھارتی اداکارہ کو جواب

13 May 2025
13 May 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مشی خان نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھی کنگنا رناوت نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے تاہم پاکستانی فنکاروں نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے، مشی خان نے اس سے قبل بھی کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن جب بھارتی اداکارہ کے ہوش ٹھکانے نہ آئے تو مشی خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کنگنا رناوت کو پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف ہرزہ سرائی پر کھری کھری سنا دی، مشی خان نے کہا کہ ایسا کرو مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا چیلنج ہے تمہارے لئے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔

 

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت پر بھارتی شوبز سٹارز میں جن لوگوں نے اپنی نفرت آمیز بیانات سے ماحول کو مزید کشیدہ بنایا ہوا تھا ان میں کنگنا رناوت سرفہرست ہیں، بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت مودی کی مداح ہیں اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی بھی ہیں۔کنگنا رناوت کی شوبز انڈسٹری میں وجہ شہرت ایسے بولڈ کردار کرنا ہیں جس سے دیگر اداکارائیں معذرت کرلیتی ہیں، کنگنا کی ایک وجہ شہرت ان کی بدزبانی بھی ہے اور شاید اسی وجہ سے بی جے پی جیسی انتہاپسند جماعت نے انہیں رکن اسمبلی بنایا ہے۔

 

اداکارہ مشی خان نے پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص کی تعریف کرتے ہوئے پوچھا کہ کنگنا تمہیں پاکستان کا جواب فوجی جواب کیسا لگا؟ مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا۔مشی خان نے کنگنا رناوت کو مشورہ دیا کہ آئندہ کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچا لیا کرو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے