اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی منظوری

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کر لیا گیا، ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی، 21 ڈسٹرکٹ اور 15 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں بھی تھیلیسیمیا سینٹر بنیں گے، ہیلتھ کے لئے موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کی ریویمپنگ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، 800 مراکز صحت کی ری ویمپنگ 20 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں صفائی اور سکیورٹی سروسز کی موثر نگرانی کا سسٹم وضح کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

اجلاس میں اگلے مالی سال کے مجوزہ پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، مریم نواز ہیلتھ کلینک کے 71 اور پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے 75 پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، پنجاب بھر ڈسپنسری اور ایم سی ایل سینٹر کی بحالی، فرنیچر کی فراہمی کے پراجیکٹس پیش کئے گئے، پنجاب میں آکسیجن سمیت دیگر ضروری گیسوں کی تیاری کا پراجیکٹ بھی تیار کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں ہسپتالوں میں جدید ترین آلات پر مشتمل ٹراما سینٹر قائم کرنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے ہو گیا، سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل میشنری آپریٹ کرنے کیلئے ٹرینڈ سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی، وزیراعلیٰ نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جزبہ کی نئی روح پھونک دی،  دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے