اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے: رانا تنویر حسین

12 May 2025
12 May 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں  جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی کے ہندو توا نظریے نے خطے کا امن تباہ کر دیا، مودی جب سے وزیر اعظم بنا بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہورہا، پہلگام واقعہ پاکستانی مداخلت نہیں بھارت کی فوج کی نااہلی ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پہلگام واقع کی نیوٹرل انکوائری کی پیشکش کی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج کی طاقت، جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہے،ہمارے شاہینوں نے تین رافیل گرا کر تاریخ رقم کر دی، قوم فتح مبین پر شکرانے کے نوافل ادا کرے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ مضبوط دفاع سے لے کر دشمن کو مضبوط جواب مسلم لیگ ن اور شریف برادران کا طرہ امتیاز ٹھہرا، اپنے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے،جب بھی موقع آیا بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، انہوں نے مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے