اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پہلگام واقعہ کا پول کھولنے پر بھارت نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بلاک کر دیا

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے پہلگام واقعہ کا پول کھولنا بھارت کو گوارا نہ ہوا جس پر ان کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان نے پہلگام واقعے کے حقائق اور بھارتی بیانیے کا پول کھولا اور بھارت کو آئینہ دکھایا جبکہ انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا قانونی مؤقف بھرپور انداز میں پیش بھی کیا، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھانے پر فیس بک پیج بلاک کر دیا گیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا، اظہارِ رائے کی آزادی کا دعویدار بھارت تنقید برداشت کرنے سے قاصر ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے