09 May 2025
(لاہور نیوز) ریس کورس پولیس نے زمان پارک میں معمر خاتون کی جان لینے والا گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس اور لٹن روڈ کی سربراہی میں جوائنٹ ٹیم تشکیل دی گئی، مشترکہ ٹیم نے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، ملزمان نے خواتین کے ساتھ چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔
واضح رہے کہ چھینا جھپٹی میں معمر خاتون زمین پر گری، سر پر شدید چوٹ آنے سے جاں بحق ہوئی تھی۔
