اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میری دنیا ہی اُجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کر دیا، اکاؤنٹ بلاک ہونے پراُشنا شاہ کا طنز

02 May 2025
02 May 2025

(ویب ڈیسک) پہلگام حملے پرمودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیئے ہیں۔

جن پاکستانی اداکاراؤں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں اُن میں معروف اداکارہ اور میزبان اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔

اُشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچگانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ اندازمیں جواب دیا ہے۔

اُشنا شاہ نے طنزاً لکھا کہ ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر دیا‘۔ اداکارہ نے ٹوٹے دل اوررونے کے ایموجیز بھی استعمال کیے۔

اشنا شاہ کے اس طنزیہ وار کو سوشل میڈیا نے کافی سراہا اور ایک صارف نے لکھا کہ کاش یہ طنز مودی کو سمجھ میں آجائے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ جنہیں سمجھا رہی ہیں وہ عقل کے کچے ہیں اور اگر نہیں ہوتے تو کبھی یہ مضحکہ خیز کام نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت متعدد فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاوٗنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل مودی سرکار نے بھارت میں مقبول پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے