29 Apr 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مرکزی قیادت اور مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر کے 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 8 عہدیداروں پر تھانہ سول لائن میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں 300 سے زائد مظاہرین کو بھی ملزم قرار دیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق 50 سے 60 مظاہرین چاقو، قینچیوں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ آور ہوئے، ملزمان جتھوں کی صورت میں مختلف مقامات پر سرکاری اہلکاروں پر حملے کرتے رہے، مظاہرین نے سرکاری املاک کو توڑا، رکاوٹیں ہٹائیں، پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں۔
پولیس کے مطابق مظاہرین فیصل چوک سے مشتعل ہو کر کلب چوک کی جانب روانہ ہوئے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 26 مشتعل افراد کو گرفتار کیا۔
