اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوا، جس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، وفاقی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس  لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات کی اور دو مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت سندھ کی اپیل پر وزیر اعظم  نے دو مئی کے بجائے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔

قبل ازیں 24 اپریل کو وزیر اعظم  نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے