اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اپنے پانی کے جائز حصے کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات کرے گا: اسحاق ڈار

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پانی کے جائز حصے کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کا جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرائے قانون، آبی وسائل، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور تکنیکی ماہرین  نے شرکت کی۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان کے پانی کا حصہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ضمانت شدہ ہے، بھارت کا معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنا بین الاقوامی قانون اور خود معاہدے کی شقوں کے منافی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ علاقائی استحکام کے لئے نہایت اہم ہے، اس کی حرمت کو برقرار رکھنا ضروری ہے، دریائے سندھ کا پانی پاکستان کی 24 کروڑ آبادی کے لئے لائف لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق اور عوام کی فلاح و بہبود کا تحفظ یقینی بنائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے