اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کیلئے اعزاز، نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے زیادہ محفوظ قرار

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(لاہور نیوز) لاہور کا بڑا اعزاز، عالمی ایجنسی نے لاہور کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دیدیا۔

کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری کر دی گئی، مستند عالمی ایجنسی نمبیو کی رپورٹ میں لاہورکے کرائم انڈیکس میں واضح بہتری ہوئی، رپورٹ کے مطابق عالمی کرائم انڈیکس میں لاہور کا 37 واں، محفوظ شہروں میں 63 واں نمبر ہے۔

عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرائم فائٹنگ کی بہترحکمت عملی کی بدولت لاہور محفوظ شہروں میں سرفہرست، لاہور کی تاریخ میں پہلی بار کرائم میں واضح کمی آئی ہے، رپورٹ میں لاہور کو نیو یارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں لاہور میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، اپریل سے اپریل 24-2023 میں 67585 جبکہ 25-2024 میں 34091 جرائم رپورٹ ہوئے، قتل میں 64 فیصد، ڈکیتی میں 55 فی صد کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل چوری میں 33، چھیننے میں 42 فی صد کمی واقع ہوئی، کار چوری میں 33 فی صد، دیگر گاڑیوں کی چوری میں 39 فی صد کمی واقع ہوئی، محکمانہ احتساب میں 400 سے زائد افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق جرائم ثابت ہونے پر 4 ایس ایچ اوز تک کو انہی کے تھانوں میں بند کیا گیا، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی، کرائم پاکٹس میں ہیومین ریسورس اور وسائل میں اضافہ کیا گیا۔

فیصل کامران کے مطابق اشتہاری، مفرور و عادی مجرمان کو جیلوں میں ڈالا گیا، میرٹ پر تعیناتیاں عمل میں لا کر نوجوان افسران کو موقع دیا گیا، لاء اینڈ آرڈر کے بہت سے چیلنجز کے باوجود کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سیاسی حمایت اور عدم دباؤ کی بدولت کھل کر پالیسی بنانے،عمل درآمد کا موقع ملا، مستقبل کا ہدف واضح ہے تاہم لاہور کو عالمی سطح پر محفوظ ترین بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے