اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن سے کام کی جگہوں میں انقلاب ممکن ہے: وزیراعظم

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن سے کام کی جگہوں میں انقلاب ممکن ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے "کام کرنے کی جگہوں پر حفاظت اور صحت" کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیشہ ورانہ حادثات اور بیماریوں کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے اور تمام شعبوں میں کارکنوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ جیسے جیسے پاکستان اور دنیا بھر میں ڈیجیٹل سسٹمز تیزی سے کام کی جگہوں کا حصہ بن رہے ہیں، یہ لازم ہے کہ ان اختراعات کو ایسے انداز میں استعمال کیا جائے کہ کارکنوں کی حفاظت، صحت اور عزت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ اور قابل اعتماد آلات کی مدد سے خطرات کا بروقت اندازہ لگانا ممکن ہو گیا ہے جس سے نہ صرف حادثات کی روک تھام ممکن ہے بلکہ کام کی جگہوں کو ایک محفوظ، صحت مند اور مؤثر ماحول میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم  نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان ایک ایسا قانونی اور پالیسی فریم ورک تشکیل دینے کے لئے کوشاں ہے جو کارکنوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ کو مکمل طور پر یقینی بنائے۔

انہوں نے مزدوروں، پالیسی سازوں اور تکنیکی ماہرین کو مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنے کی دعوت دی جہاں ٹیکنالوجی اور انسانی اقدار ہم آہنگی سے آگے بڑھیں۔

وزیراعظم کے پیغام کو صنعتی، سرکاری اور سول سوسائٹی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان جدید دور کے تقاضوں کے مطابق محنت کشوں کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے