اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی ایم ایف کی شرائط پر رائٹ سائزنگ پالیسی کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(مدثر علی رانا) آئی ایم ایف کی شرائط اور اہداف پر رائٹ سائزنگ پالیسی کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

رواں مالی سال کے اختتام تک 30 جون کے اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا جبکہ وفاقی حکومت رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

وفاقی حکومت  نے تیسرے مرحلے کیلئے وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کی نشاندہی کی، تیسرے مرحلے میں اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ، ثقافت اور تعلیم کی وزارتیں شامل ہیں، رائٹ سائزنگ پالیسی کے چوتھے مرحلے کیلئے تجاویز کو آئندہ ایک ہفتے تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے چوتھے مرحلے کیلئے 5 وزارتوں، ڈویژنز کو منتخب کیا ہوا ہے، چوتھےمرحلے میں ریلویز، مواصلات، تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وزارتیں شامل ہیں، رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کیلئے پٹرولیم ڈویژن اور ریونیو ڈویژن کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے پانچویں مرحلے کیلئے بھی کام شروع کر دیا ہے،  ذرائع کے مطابق پانچویں مرحلے کے لئے 5 وزارتوں، ڈویژنز کا انتخاب کیا گیا ہے، پانچویں مرحلے میں منصوبہ بندی، نجکاری اور اقتصادی امور شامل ہے، پانچویں مرحلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور کابینہ ڈویژن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے