اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری، گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا دھرنا جاری

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے معاملے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا دھرنا 22 ویں روز بھی جاری ہے۔

نرسز، پیرا میڈیکس اور ینگ ڈاکٹرز  نے ہسپتالوں کو آؤٹ سورس نہ کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، پنجاب بھر سے مظاہرین  نے چیئرنگ کراس پر ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

مظاہرین  نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر دیا، پولیس بھی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، چیئرنگ کراس سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والا راستہ بند کر دیا گیا، خاردار تاریں اور واٹر کینن بھی راستے پر کھڑی کر دی گئی، مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر موجود ہے۔

دھرنے کے باعث شہر کی ٹریفک درہم برہم ہو گئی، مال روڈ بند ہونے سے دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا لوڈ بڑھ گیا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔

لاہور پریس کلب کے گردو نواح میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے، کینال روڈ سے مال روڈ پر جانے والا راستہ بند ہے، ریگل چوک سے پی سی ہوٹل جانے والا راستہ بھی بند ہے، بیڈن روڈ، ایوان تجارت، شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک جام ہے، ڈیوس روڈ پر ایمبولینس شدید ٹریفک میں پھنس گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے