28 Apr 2025
(لاہور نیوز) انسداد پولیو مہم کے تحت لاہور میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
6 روز میں ایک کروڑ 75 لاکھ بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، لاہور میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل آباد میں 11 لاکھ جبکہ راولپنڈی میں 8 لاکھ 14 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔
انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور نے کہا کہ پولیو وائرس کی افزائش کے لئے موزوں موسم کا آغاز ہو چکا ہے، ہائی سیزن سے پہلے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کا ہدف ہے، وائرس کی افزائش کو حفاظتی قطرے پلانے سے روکا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا 2026 پولیو کے خاتمے کا سال ہے، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھیں، جب بھی ٹیمیں آئیں والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
