اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چار صوبے، چار بھائی مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے: بلاول بھٹو

25 Apr 2025
25 Apr 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ کیا گیا، بھارت کو پیغام ہے کہ سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، سندھو دریا سے پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی۔

انہوں  نے کہا کہ یہ پُرامن جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے، وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے، معاہدے پر دونوں جماعتوں کے دستخط موجود ہیں یہ ممکن نہیں ہوتا اگر پیپلزپارٹی کے جیالے میدان میں نہ ہوتے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ 2 مئی کو اجلاس ہے اس مسئلہ کو ہم ختم کریں گے، یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کریں گے، وعدہ کیا تھا ہم  سندھ کو بچائیں گے، سندھ کو خطرات سے بچایا ہے یہ آپ کی کامیابی ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو  نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ پر حملہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی ہم  نے مذمت کی، مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے یکطرفہ فیصلہ کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دریائے سندھ ہمارا ہے اور اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون، پاکستان کے عوام بہادر لوگ ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، دنیا کوپیغام دیں گے سندھ پر ڈاکہ نامنظور، ہم اس دریا کے وارث اور محافظ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چار صوبے چار بھائی ہیں مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے، ہماری جدوجہد جاری رہےگی جب تک بھارت فیصلہ واپس نہیں لیتا، ہم وزیر اعظم شہبازشریف کے شانہ بشانہ کھڑےہیں، مشکل وقت میں وفاق کی آواز بنیں گے، پورے پاکستان کو ایک ہو کر ان کا مقابلہ کرنا پڑے گا، مودی کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles